بیف پلاؤ


اجزاء ترکیبی

  • گوشت 1کلو
  • چاول 750گرام(دھو کر 15منٹ بھگودیں)
  • پیاز(سلائس کاٹ لیں)2-3عدد
  • ٹماٹر(باریک چوپ کر لیں)2عدد
  • ثابت گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچہ
  • زیرہ 1چائے کا چمچہ
  • ادرک‘لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ
  • سونف 1 کھانے کاچمچہ
  • کالی مرچیں5-6عدد
  • لونگ 4عدد
  • دار چینی 1انچ کا ٹکڑا
  • ثابت دھنیا 1کھانے کا چمچہ
  • لہسن کے جوے 6عدد
  • ادرک 1انچ کا ٹکڑا
  • ثابت لال مر چیں 6-8عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • تیل آدھا کپ

ترکیب

ایک دیگچی میں گوشت‘سونف‘ثابت دھنیا‘لہسن‘ادرک کا ٹکڑا‘لونگ‘کالی مرچیں‘دار چینی اور نمک ڈال کر یخنی کے لیے پانی ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔ گوشت گل جائے تو یخنی چھان کے الگ کر لیں اور بوٹیاں الگ کر لیں۔ ایک بڑی پتیلی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر سنہرافرائی کر لیں۔ تھوڑی سی پیاز الگ پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں۔ گوشت‘ادرک‘ لہسن پیسٹ‘گرم مصالحہ‘زیرہ‘ ثا بت لال مرچیں ‘ ٹماٹر اور نمک شامل کر کے بھون لیں۔ تیار شدہ یخنی اور چاول شامل کر کے پکائیں۔ ایک اُبال آجائے تو آنچ درمیانی کر دیں اورنمک چیک کر لیں۔پندرہ سے بیس منٹ دم پر رکھیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر براوٴن پیاز سے گارنش کریں اور رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔