چکن قورمہ

 


اجزاء ترکیبی

  • مرغی کا گوشت 500 گرام
  • پیاز 100 گرام
  • دہی 100 گرام
  • لہسن ادرک کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
  • گھی1/2 پیالی
  • ہلدی 1/2 چائے کا چمچ
  • کشمیری سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ
  • پسا دھنیا 1 کھانے کا چمچ
  • پسا زیرہ 1 کھانے کا چمچ
  • پسا گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • روح کیوڑا 1 چائے کا چمچ
  • لونگ 3 عدد
  • چھوٹی الائچی 3 عدد
  • تیز پات 1 عدد
  • ثابت کالی مرچ 10-12 دانے
  • بادیان کا پھول 1 عدد
  • دار چینی 1 ٹکڑا
  • دھنیا پتہ سجانے کے لیے

ترکیب

ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں اور پیاز کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔ تلی ہوئی پیاز کو دہی میں ملا کر پیس لیں۔ بقیہ گھی میں تمام سوکھے مصالحوں کو ڈال کر اچھے سے بھونیں، پھر اس میں چکن میں شامل کریں اور دو منٹ تک چمچ چلاتے رہیں۔  ادرک لہسن کا پیسٹ اور تمام پسے مصالحے شامل کرکے مزید 2 منٹ تک بھونیں اور تلی ہوئی پیاز اور دہی کا پیسٹ شامل کردیں۔ حسب ضرورت پانی شامل کرکے چکن کو گلنے تک اچھی طرح پکائیں۔ پندرہ بیس منٹ بعد چولہے سے اتار لیں اور تازہ دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔