ریشمی کباب

Reshmi Kabab

اجزاء ترکیبی

  • قیمہ -  آدھا کلو
  • ہرا پیاز - 250 گرام
  • انڈا - 1 عدد
  • ہری مرچیں - 10 عدد
  • کریم - آدھا کپ
  • پسی سفید مرچ - 1 چائے کا چمچ
  • پسا گرم مصالحہ  - 1 چائے کا چمچ
  • نمک - 1 چائے کا چمچ
  • لہسن ادرک کا پیسٹ - 1 کھانے کا چمچ
  • کچا پپیتا - 1 کھانے کا چمچ
  • پسی سیاہ مرچ - 2 چائے کے چمچ
  • پسا زیرہ - 2 چائے کے چمچ
  • پسی الائچی - آدھا چائے کا چمچ
  • تیل فرائی - کرنے کے لیے

ترکیب

قیمہ،کٹا ہرا پیاز، کٹی ہری مرچ اور پسا زیرہ ایک ساتھ ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ پھر بقیہ تمام مصالحے کریم اور انڈا گندھے ہوئے قیمے میں ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور قیمے کے لمبے لمبے کباب بنا کر سنہرا ہونے تک تل لیں۔ 

بہترین ذائقے کے لیے کباب کو سیخوں پر لگا کر دہکتے کوئلوں پر پکائیں۔